نارووال سپورٹس سٹی کیس، احسن اقبال پر فردجرم کی کارروائی 22 دسمبر تک موخر

نارووال سپورٹس سٹی کیس، احسن اقبال پر فردجرم کی کارروائی 22 دسمبر تک موخر
نارووال سپورٹس سٹی کیس، احسن اقبال پر فردجرم کی کارروائی 22 دسمبر تک موخر

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نارووال سپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال پر فردجرم کی کارروائی 22 دسمبر تک موخر کردی گئی ۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں نارووال سپورٹس سٹی کیس کی سماعت ہوئی،متعلقہ پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم کی کارروائی موخر کردی گئی،جج اصغر علی نے کہاکہ آج اس کورٹ کے پراسیکیوٹر موجود نہیں ہیں ،ملزمان کے وکلا نے استدعا کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ تاریخ رکھ لیں ،احسن اقبال کے وکیل طارق محمو دجہانگیری جج نامزد ہونے کے باعث پیش نہ ہوئے۔عدالت نے فرد جرم کی کارروائی22 دسمبر تک موخر کردی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -