سیف علی خان نے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

سیف علی خان نے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی
سیف علی خان نے اپنے متنازع بیان پر معافی مانگ لی

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سیف علی خان نے ہندوؤں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے پر معافی مانگ لی۔ 

واضح رہے کہ بہت جلد چھوٹے نواب نئی بالی ووڈ فلم ’آدی پرش‘ ریلیز کے دہانے پر ہے، تاہم ان کے بیان نے انھیں فلم کی ریلیز سے قبل پریشانی میں گھیر لیا۔ سیف علی خان نے فلم سے متعلق کہا تھا کہ اس فلم میں راون کا انسانیت پسند روپ دیکھنے کو ملے گا۔ 

ان کے اس بیان کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر نے بیان دیا کہ بی جے پی ہندوؤں کے جذبات کو مجروح کرنے کی کوئی کوشش برداشت نہیں کرے گی۔

بعد ازاں سیف علی خان نے بیان دیا اور کہا کہ میرے علم میں آیا ہے کہ ایک انٹرویو میں میرے بیان سے تنازع پیدا ہوا ہے اور کچھ لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ 

سیف نے وضاحت دی کہ ان کے بیان کا ہرگز یہ مقصد نہیں تھا کہ کسی کو ٹھیس پہنچائی جائے یا دل آزادی کی جائے۔ 

انھوں نے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ میں سب سے تہہ دل سے معافی مانگتا ہوں اور اپنا بیان واپس لیتا ہوں۔اپنی فلم سے متعلق بیان پر سیف علی خان کا کہنا تھا کہ ان کی فلم برائی پر اچھائی کی جیت سے متعلق ہے، اور پوری ٹیم اس فلم کو بغیر کسی مسئلے کے پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ 

مزید :

تفریح -