" نیب کی وجہ سے میرا بازو ہمیشہ کے لیے ٹیڑھا رہ گیا" احسن اقبال کا حیران کن انکشاف

" نیب کی وجہ سے میرا بازو ہمیشہ کے لیے ٹیڑھا رہ گیا" احسن اقبال کا حیران کن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ نیب کی حراست میں مجھے فزیو تھراپی سے محروم رکھا گیا،نیب کی وجہ سے میرابازو ہمیشہ کیلئے ٹیڑھا رہ گیاہے،انہوں نے کہاکہ کل مریم نواز نے کہاکہ بندہ تابعدار ہے،میں کہتا ہوں یہ تابعدارہی نہیں داغدار بھی ہے ۔
مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نارووال سپورٹس سٹی کیس کی ایک سال سے پیشیاں چل رہی ہیں،نیب کے ریفرنس میں خودلکھا ہے ایسی سہولت پہلے پاکستان میں نہیں تھی ،ریفرنس میں کرپشن اورمالی بے ضابطگیوں کاذکر نہیں ہے،میری وزارت نے 3200 ارب روپے پاکستان کی ترقی میں خرچ کئے،آئی بی ، آئی ایس آئی اور ایف آئی اے سب عمران خان کے پاس ہیں ،3200 ارب میں سے 32 روپے بھی مجھ پر کرپشن کے ثابت کردیں۔
لیگی رہنما نے چیئرمین نیب پرہتک عزت کا دعویٰ کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ نیب کے ذریعے سیاستدانوں کی بے عزتی کی جارہی ہے،نیب سرکاری ملازمین کوسیل میں لے کرجاتا ہے،ان سے کہتا ہے 90 دن اس سیل میں سڑناہے یا ہماری لکھی تحریرپر دستخط کردو۔ان کاکہناتھا کہ نیب کے چیئرمین اور اعلیٰ افسران کے اثاثوں کی بھی تحقیقات ہونی چاہئے،احسن اقبال نے کہاکہ سرکاری افسران اب فیصلے کرنا چھوڑ چکے ہیں ،90 دن کاریمانڈڈراﺅنا ہتھکنڈا ہے،نیب اس کے ذریعے افسران کو بلیک میل کرتا ہے۔
لیگی رہنما احسن اقبال نے نیب کی حراست میں مجھے فزیو تھراپی سے محروم رکھاگیا،نیب کی وجہ سے میرابازو ہمیشہ کیلئے ٹیڑھا رہ گیاہے،انہوں نے کہاکہ کل مریم نواز نے کہاکہ بندہ تابعدار ہے،میں کہتا ہوں یہ تابعدارہی نہیں داغدار بھی ہے ۔