پاکستانی نژاد بھارتی اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی زارا خان کو عصمت دری کا نشانہ بنانے کی دھمکی، متعلقہ لڑکی کی شناخت بھی ہوگئی

پاکستانی نژاد بھارتی اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی زارا خان کو عصمت دری کا نشانہ ...
پاکستانی نژاد بھارتی اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی زارا خان کو عصمت دری کا نشانہ بنانے کی دھمکی، متعلقہ لڑکی کی شناخت بھی ہوگئی
سورس: Instagram/zarakhan

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ویب ڈیسک) پاکستانی نژاد بھارتی اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی زارا خان کو عصمت دری کا نشانہ بنانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے، جبکہ پولیس نے دھمکی دینے کے حوالے سے ایک ایم بی اے کی طالبہ کو بطور ملزمہ شناخت کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سلمیٰ آغا اور اسکوائش پلیئر رحمت خان کی بالی ووڈ انڈسٹری میں بطور اداکارہ و گلوکارہ بیٹی زارا خان کو ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر عصت دری کی دھمکی ملی ہے۔
اورنگزیب اور دیسی کٹے جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی زارا خان نے اس حوالے سے ممبئی کے اوشی واڑا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ رجسٹر کروایا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انھیں کسی نا معلوم شخص نے مذکورہ بالا جرم کی دھمکی دی ہے۔
پولیس کی جانب اس معاملے کی جب جانچ کی گئی تو پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ دھمکی حیدر آباد کی ایم بی اے کی ایک 23 سالہ طالبہ نے دی ہے جس نے کہ ایک جعلی پروفائل انسٹا گرام پر بنائی تاکہ زارا خان کو پیغام بھیجے جاسکیں۔
پولیس کے مطابق ملزمہ ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے اور پولیس اب تک اس دھمکی آمیز پیغامات کی وجہ نہیں جان سکی ہے۔

مزید :

تفریح -