مودی کی کسانوں سے متعلق پالیسی پورے خطے کےلئے خطرہ ہے، فوادچودھری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ ناانصافی کسی بھی جگہ انصاف کےلئے بڑا خطرہ ہے،ہمیں ناانصافی کے خلاف آوا ز اٹھانی چاہئے،مودی کی کسانوں سے متعلق پالیسی پورے خطے کےلئے خطرہ ہے۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بھارت میں 12دن سے جاری کسان دھرنا میں مظاہرین کی بات نہیں سنی گئی،گجراتی ہندوتوابی جے پی حکومت سے متاثر نظر آتی ہے،گجراتی ہندوتوکو پنجابی کسانوں کی کوئی پرواہ نہیں ،پنجابی کسانوں کے ساتھ بھارتی حکومت کا رویہ شرمناک ہے،میری ہمدردیاں بھارتی پنجابی کسانوں کے ساتھ ہیں۔