نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے بعد کن دو قومی کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا جائے گا؟

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے بعد کن دو قومی کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا جائے ...
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20 سیریز کے بعد کن دو قومی کھلاڑیوں کو ریلیز کر دیا جائے گا؟
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز ختم ہونے پر سینئر آل راﺅنڈر محمد حفیظ اور عماد وسیم کو ریلیز کر دیا جائے گا۔ 

تفصیلات کے مطابق عماد وسیم کا بگ بیش لیگ (بی بی ایل) فرنچائز میلبورن رینیگیڈز کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے اور آل راؤنڈر 23 دسمبر کو آسٹریلیا روانہ ہو کر اس ٹیم کو جوائن کرلیں گے جبکہ محمد حفیظ 24 دسمبر کو پاکستان واپس لوٹ آئیں گے کیونکہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ چکے ہیں۔

قومی ٹی 20 ٹیم کی سیریز ختم ہونے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ کیلئے ناموزوں سمجھے جانے والے نوجوان کرکٹرز کو پاکستان شاہینز کی طرف سے مختصر فارمیٹ کے میچز کھیلنے کا موقع ملے گا۔

مزید :

کھیل -