اپوزیشن کوکسی غیرقانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے،کوئی غیرقانونی کام ہوتا ہے تو ایکشن لینا سرکارکاکام ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب

اپوزیشن کوکسی غیرقانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے،کوئی غیرقانونی کام ہوتا ...
اپوزیشن کوکسی غیرقانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے،کوئی غیرقانونی کام ہوتا ہے تو ایکشن لینا سرکارکاکام ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ دنیابھرمیں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، دنیا میں کہیں بھی جلسے جلسوس جیسی سرگرمیاں نہیں ہورہیں،اپوزیشن کوکسی غیرقانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے،کوئی غیرقانونی کام ہوتا ہے تو ایکشن لینا سرکارکاکام ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جیلانی پارک میں گل داﺅدی کی نمائش کاافتتاح کردیا، وزیرعلیٰ عثمان بزدار نے گل داﺅدی کی نمائش دیکھی ،نمائش کااہتمام پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹی نے کیاہے،عثمان بزدار کو شہر کی خوبصورتی کیلئے ہارٹیکلچر کے کام سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گل داﺅدی کاشوز دیکھنے آئے ہیں،اس طرح کاایونٹ ارینج کرنے پر پی ایچ اے کو داد دیتے ہیں ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ حکومت شہریوں کے مسائل کرنے کیلئے کوشاں ہے،لاہور کی خوبصورتی کیلئے پی ایچ اے کی اقدامات قابل تحسین ہیں،انہوںنے کہاکہ غیرقانونی کام کی اجازت نہیں دے سکتے،کسی غیرقانونی سرگرمی کی اجازت نہیں دیں گے،کورونا بڑھنے کی ذمے داری کس پر ہوگی،یہ لوگوں کے ساتھ کیا کرناچاہتے ہیں یہ اس طرح کی چیزوں سے گریزکریں ،قانون سے ہٹ کرکسی بھی چیز کی اجازت نہیں دیں گے دنیا میں کہیں بھی جلسے جلسوس جیسی سرگرمیاں نہیں ہورہیں،کوئی غیرقانونی کام ہوتا ہے تو ایکشن لینا سرکارکاکام ہے ۔