مینجڈ آئیسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملتے ہی قومی ٹیم نے کہاں جانے کی تیاری شروع کر دی؟

مینجڈ آئیسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملتے ہی قومی ٹیم نے کہاں جانے کی تیاری شروع ...
مینجڈ آئیسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملتے ہی قومی ٹیم نے کہاں جانے کی تیاری شروع کر دی؟
سورس:   Twitter

  

کرائسٹ چرچ (ڈیلی پاکستان آن لائن) مینجڈ آئیسولیشن چھوڑنے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان کرکٹ سکواڈ نے کوئنز ٹاؤن جانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ سکواڈ کو آج مینجڈ آئیسولیشن چھوڑنے کی اجازت دی گئی ہے جو کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے پر دی گئی ہے۔ پاکستان کرکٹ سکواڈ کی کل کوئنز ٹاؤن روانگی شیڈول ہے اور سکواڈ کے اراکین آئیسولیشن کے اختتام اور ٹیسٹ منفی آنے پر خوش ہیں جنہوں نے ایک دوسرے سے بات کرکے خوشی کا اظہار کیا اور مشکل وقت میں ایک دوسرے کے تعاون اور ہمت بندھانے پر شکریہ ادا کیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی سکواڈ میں شامل 52 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے اور ایک رکن مزید اپنی آئیسولیشن کی مدت مکمل کرتے ہی کوئنز ٹاؤن میں موجود سکواڈ کو جوائن کرلیں گے، اس رکن کی آئیسولیشن کی مدت جمعرات کو مکمل ہو گی۔

قومی سکواڈ کل مینجڈ آئیسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا جہاں کچھ گھنٹے آرام کے بعد سکواڈ منگل کو کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوجائے گا۔ اسسٹنٹ کوچ شاہد اسلم آکلینڈ سے کوئنز ٹاﺅن پہنچیں گے، انہیں کھانسی کی شکایت پر دبئی سے آمد پر آکلینڈ روک لیا گیا تھا جبکہ باقی سکواڈ کرائسٹ چرچ پہنچا، شاہد اسلم نے اپنی آئیسولیشن آکلینڈ میں مکمل کی جہاں ان کے تمام ٹیسٹ منفی آئے۔

مزید :

کھیل -