لاپتہ آئی ٹی ایکسپرٹ کیس: وزارت داخلہ کی مسنگ پرسن کی فیملی کو 60 روزمیں ماہانہ اخراجات دینے کی یقین دہانی 

لاپتہ آئی ٹی ایکسپرٹ کیس: وزارت داخلہ کی مسنگ پرسن کی فیملی کو 60 روزمیں ...
لاپتہ آئی ٹی ایکسپرٹ کیس: وزارت داخلہ کی مسنگ پرسن کی فیملی کو 60 روزمیں ماہانہ اخراجات دینے کی یقین دہانی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاپتہ آئی ٹی ایکسپرٹ ساجد محمود کی بازیابی فیصلے پر عملدرآمد کے توہین عدالت کیس میں وزارت داخلہ نے مسنگ پرسن کی فیملی کو 60 روزمیں ماہانہ اخراجات دینے کی یقین دہانی کرادی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کی یقین دہانی کے بعد توہین عدالت کی درخواست نمٹادی، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ عدالت کی کچھ حدودہیں ، ہم کچھ باتیں صرف اخذنہیں کرسکتے،ریاست پر سب کا اعتماد ختم ہوجائے تو پھر تو انارکی پھیلے گی۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں لاپتا آئی ٹی ایکسپرٹ ساجد محمود کی بازیابی فیصلے پر عملدرآمدکے توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، وکیل درخواست گزار عمرگیلانی نے کہاکہ ہم صرف عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد چاہتے ہیں،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ فیصلہ دینے کے علاوہ عدالت کیا کرسکتی ہے؟،ریاست کہتی ہے ہم شہری کو تلاش نہیں کر پارہے، اب عدالت خود تو جاکر ڈھونڈ نہیں سکتی، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ عدالت کی کچھ حدودہیں ، ہم کچھ باتیں صرف اخذنہیں کرسکتے،ریاست پر سب کا اعتماد ختم ہوجائے تو پھر تو انارکی پھیلے گی۔
وزارت داخلہ نے مسنگ پرسن کی فیملی کو 60 روزمیں ماہانہ اخراجات دینے کی یقین دہانی کرائی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کی یقین دہانی کے بعدتوہین عدالت کی درخواست نمٹادی اورپولیس کو لاپتاساجد محمود کی بازیابی کیلئے ہر2 ہفتے بعد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔