کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر پھر مہنگا ہوگیا
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر پھر مہنگا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر پھر مہنگا ہوگیا اور  انٹربینک میں ڈالر19 پیسے اضافے کے ساتھ 160 روپے 32 پیسے کا ہوگیا۔

یادرہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر20پیسے کم ہوگیا جب کہ انٹر بینک میں ڈالر مستحکم رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید160.20روپے اورقیمت فروخت160.25روپے مستحکم رہی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید20پیسے کی کمی سے160.30روپے سے گھٹ کر160.10روپے اور قیمت فروخت160.60روپے سے گھٹ کر160.40روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید192روپے اور قیمت فروخت194روپے برقرار رہی جب کہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید213روپے سے گھٹ کر212.50روپے اور قیمت فروخت215روپے سے گھٹ کر214.50روپے ہوگئی۔

اسی طرح  پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 159.28پوائنٹس کے اضافے سے42207پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیااور57.21فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 30ارب83کروڑ99لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت 1.80فیصدزائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں  ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کارمنافع بخش کمپنیوں کے شیئرزکی خریداری میں سرگرم نظر آئے جس کے باعث تیزی دیکھنے میں آئی اوردوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس42316پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی پہنچ گیا بعد ازاں پرافٹ ٹیکنگ رجحان کے سبب 42300کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب آگیا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 159.28پوائنٹس کے اضافے سے42207پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس17.86 پوائنٹس کے اضافے سے 17628.50پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس139.92 پوائنٹس کے اضافے سے29549.41 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر 409کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے234کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،151میں کمی اور 24کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت76کھرب98ارب72کروڑ87لاکھ روپے سے بڑھ کر77کھرب29ارب56کروڑ86لاکھ روپے ہوگئی۔

قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے اعتبار سے نمایاں کمپنیوں میں سیپ ہائر فائبر55روپے کے اضافے سے1025روپے اورنیسلے پاکستان24.80روپے کے اضافے سے6585.05روپے ہوگئی جب کہ انڈس ڈائنگ39.49روپے کی کمی سے498روپے اورسیپ ہائر ٹیکس33.10روپے کی کمی سے952روپے ہوگئی۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو فی تولہ سونے کی قیمت مزید200روپے کی کمی سے ایک لاکھ 10ہزار300روپے ہوگئی۔صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے1839ڈالر مستحکم رہی لیکن ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہااور ایک تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 1لاکھ 10ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح172روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 94ہزار 564روپے کی سطح پر آ گئی۔
 

مزید :

بزنس -