جہانگیر خان مسلسل چھٹی مرتبہ ورلڈ سکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر منتخب

جہانگیر خان مسلسل چھٹی مرتبہ ورلڈ سکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر منتخب
جہانگیر خان مسلسل چھٹی مرتبہ ورلڈ سکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر منتخب
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکواش کی تاریخ کے بڑے کھلاڑی جہانگیر خان مسلسل چھٹی مرتبہ ورلڈ سکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق دنیائے سکواش کے عظیم کھلاڑی جہانگیر خان مسلسل چھٹی مرتبہ ورلڈ سکواش فیڈریشن کے اعزازی صدر منتخب ہو گئے، 6 مرتبہ کے سابق عالمی چیمپیئن اگلے 2 برس کیلئے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

عالمی فیڈریشن کے سالانہ عام اجلاس کے فیصلے کے مطابق خاتون ذینا ولڈریج عالمی فیڈریشن کی نئی صدر بن گئی ہیں جبکہ لیبیا اور چلی کو بھی ورلڈ سکواش فیڈریشن کی رکنیت مل گئی۔

مزید :

کھیل -