پی سی بی چیئرمین احسان مانی کے 3 ماہ کے کتنے اخراجات رہے؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں

پی سی بی چیئرمین احسان مانی کے 3 ماہ کے کتنے اخراجات رہے؟ تفصیلات جاری کر دی ...
پی سی بی چیئرمین احسان مانی کے 3 ماہ کے کتنے اخراجات رہے؟ تفصیلات جاری کر دی گئیں
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین احسان مانی کے 3 ماہ میں اخراجات31لاکھ سے زائد رہے اور سب سے زیادہ 11 لاکھ 85 ہزار 6سو 21 روپے کی رقم ڈیلی الاﺅنس، بیرون ملک سفراور رہائش پرخرچ ہوئی، لاہور میں رہائشی انتظامات پر 10لاکھ 70ہزار روپے لگے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے اس سے قبل چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے جولائی 2019ءسے جون 2010ءکے سالانہ اخراجات ایک کروڑ، 46 لاکھ، 92 ہزار 287 ویب سائٹ پر شائع کئے تھے اور اب 3 ماہ کی غیر آڈٹ شدہ تفصیل جاری کردی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک ڈیلی الاﺅنس، بیرون ملک سفر اور رہائش پر 11لاکھ 85ہزار 621 روپے خرچ ہوئے،کورونا کی وجہ سے سرگرمیاں محدود رہنے کے باوجود سب سے زیاد رقم اسی مد میں خرچ ہوئی۔
اندرون ملک سفر پر انہوں نے 2لاکھ 81ہزار، 858 روپے صرف کئے، بورڈ آف گورنرز کی میٹنگز میں شرکت پر ملنے والی رقم چیئرمین نے وصول نہیں کی، لاہور میں گھرکے کرائے پر 10 لاکھ 70 ہزار، 971 روپے خرچ ہوئے، ذاتی استعمال اورسیکیورٹی کی گاڑی کا خرچ 2 لاکھ، 64 ہزار 829 روپے رہا۔ 
جاری شدہ تفصیل کے مطابق موبائل بلز کی مد میں پی سی بی کو 39 ہزار 830 روپے ادا کرنا پڑے، سیکیورٹی گارڈ اور ملازمین کو ایک لاکھ 85 ہزار 621 روپے ادا کئے گئے جبکہ میڈیکل کے اخراجات 66ہزار 808 روپے رہے۔

مزید :

کھیل -