وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی نااہلی سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ موخر کردیاگیا

وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی نااہلی سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ موخر کردیاگیا
وزیر قانون پنجاب راجا بشارت کی نااہلی سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ موخر کردیاگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے صوبائی وزیر قانون راجا بشارت کی نااہلی سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ موخر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی،نااہلی کی درخواست راجا بشارت کی سابقہ اہلیہ سیمل وحید نے دائر کر رکھی ہے، وکیل درخواست گزارکی جانب سے موقف اختیارکیاگیا ہے کہ وزیرقانون پنجاب نے کاغذات نامزدگی میں جھوٹ بولا ہے،راجا بشارت کو 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔

عدالت نے راجا بشارت کی نااہلی سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ موخر کردیا،جسٹس محسن اخترکیانی کی عدم دستیابی کے باعث محفوظ شدہ فیصلہ نہ سنایا جاسکا،عدالت نے نااہلی کیس کی سماعت ملتوی کردی،واضح رہے کہ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر 28 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -