پہلی بار لپس سٹک اپنی شادی پر لگائی لیکن کیا ٹائلیں توڑنے والی فردوس عاشق اعوان نے حقیقی زندگی میں کبھی کسی کی پٹائی کی؟ کھل کر بول پڑیں

پہلی بار لپس سٹک اپنی شادی پر لگائی لیکن کیا ٹائلیں توڑنے والی فردوس عاشق ...
پہلی بار لپس سٹک اپنی شادی پر لگائی لیکن کیا ٹائلیں توڑنے والی فردوس عاشق اعوان نے حقیقی زندگی میں کبھی کسی کی پٹائی کی؟ کھل کر بول پڑیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان کاکہنا ہے کہ کالج لائف میں لوگوں کی پٹائی کر چکی ہوں ،زندگی میں پہلی بار لپ سٹک اپنی شادی پر لگائی ،اب جو میک اپ کرتی ہوں یہ بیماری میڈیا سے لگی ۔
نجی ٹی وی سمانیوز کو انٹرویوکے دوران صحافی کے سوال ”لوگ آپ کے مارشل آرٹ پر شش وپنج میں ہیں آپ کو اولمپکس میں بھیجاجائے یا اپوزیشن کاریمانڈ دیدیاجائے“کاجواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ اپوزیشن میرے حوالے کی جائے،ان کاکہناتھا کہ جو حق کے بیانیہ والے ہوتے ہیں ان میں ہمت و جرأت بھی ہوتی ہے اور یقین کامل بھی ،اگراپوزیشن میرے حوالے کردیں توان کے منہ سچ نکلوانا ضرور شروع کردوں گی ۔
صحافی کے سوال کے ”کبھی کسی کی پٹائی کی ہے“کاجواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سٹوڈنٹ لائف میں موقع ملا ہے لیکن ہمیشہ اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ کسی کاز کیلئے ۔ٹائل توڑنے کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ ٹائلز توڑتے ہوئے دردتو ہوئی تھی،ا نکاکہناتھا کہ کراٹے نہیں جاتی معذور بچوں کی خاطر ٹائلز توڑیں،ڈر تھا نہ ٹوٹیں تو میڈیا کے سامنے کچی ہو جاتی ،میں نے پی ڈی ایم سمجھ کر ٹائلیں کرچی کرچی کردیں، تینوں برائلر مرغیاں دومنٹ پنجہ نہیں لڑا سکتیں ،راجکماری اور انکی کنیزیں صرف زبان چلا سکتی ہیں ،کرپشن کی طاقت حلال کی طاقت سے پنجہ نہیں لڑا سکتی ۔
صحافی کے سوال ”کیا آپ آگے جہاز سے جمپ لگائیں گی“کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زندگی میں کچھ بھی ناممکن نہیں ،اگرانسان تہیہ کرلے تو وہ زندگی میں سب کچھ کر سکتا ہے،صحافی نے کہاکہ لوگ سمجھتے ہیں آپ میک اپ کی بہت شوقین ہیں کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ میں نے پہلی دفعہ لپ سٹک بھی اپنی شادی پر لگائی تھی اورپوری سٹوڈنٹ لائف کوئی بھی فنکشن ہواسے بغیر میک اپ کے اٹینڈ کیا۔

ویڈیو دیکھیں:۔