نیوزی لینڈ میں سخت کورونا ایس او پیز نے کھلاڑیوں کو کس طرح متاثر کیا؟ مصباح الحق نے تشویشناک انکشاف کر دیا

نیوزی لینڈ میں سخت کورونا ایس او پیز نے کھلاڑیوں کو کس طرح متاثر کیا؟ مصباح ...
نیوزی لینڈ میں سخت کورونا ایس او پیز نے کھلاڑیوں کو کس طرح متاثر کیا؟ مصباح الحق نے تشویشناک انکشاف کر دیا
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں سخت کورونا ایس او پیز نے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر متاثر کیا البتہ کرائسٹ چرچ سے روانہ ہونے کے بعد سب پس پشت جائے گا اور صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہناہے کہ ہم مشکل حالات میں صبر اور برداشت کا بہترین مظاہرہ کرنے والے ان تمام کھلاڑیوں اور معاون سٹاف ارکان کے شکرگزار ہیں کیونکہ انہوں نے کورونا کی عالمی وباءکے دوران کرکٹ سرگرمیوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کوچ نے کہا کہ دنیا کے ہر نامور ایتھلیٹ کو اپنے ملک کی نمائندگی سے قبل ایک مخصوص ماحول درکار ہوتا ہے جہاں وہ اپنی تیاری مکمل کرسکے، ہم عوام کی صحت اور حفاظت کیلئے بنائے گئے نیوزی لینڈ کے قوانین کا مکمل احترام کرتے ہیں تاہم اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتاکہ بعض قواعدوضوابط کے نفاذ نے ہمارے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طورپر متاثر کیا ہے۔ 

مصباح الحق نے کہا کہ ہم جب اپنی آئیسولیشن کی مدت مکمل کرکے کرائسٹ چرچ سے روانہ ہوں گے تو سب کچھ پس پشت رہ جائے گا، پھر ہماری تمام تر توجہ دونوں طرز کی کرکٹ پر مرکوز ہوجائے گی، نیوزی لینڈ اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے، حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کارکردگی اس کا واضح ثبوت ہے، کیویز ٹیسٹ کی دوسری اور ٹی 20 کی چھٹی بہترین ٹیم ہیں۔ 

سابق کپتان نے کہا کہ ٹی 20 سیریز میں ہم نے انہی لڑکوں کو موقع دینے کا فیصلہ کیا جو گزشتہ کچھ عرصے سے متواتر ہمارے سکواڈ کا حصہ ہیں، نیوزی لینڈ میں کرکٹ کی بہترین سہولیات دستیاب اور تماشائی بھی بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں، امید ہے کہ منتخب سکواڈ ان کنڈیشنز کا بہترین استعمال کرتے ہوئے سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا،ہم کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے،ان کوبھی اپنی صلاحیتوں پر یقین برقرار رکھنا ہوگا۔

مزید :

کھیل -