شیخوپورہ:گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے بیوی کےساتھ بوڑھے ماں باپ اور بھائی پر پٹرول چھڑک کرآگ لگادی

شیخوپورہ:گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے بیوی کےساتھ بوڑھے ماں باپ اور بھائی پر ...
شیخوپورہ:گھریلو ناچاقی پر بیٹے نے بیوی کےساتھ بوڑھے ماں باپ اور بھائی پر پٹرول چھڑک کرآگ لگادی

  

شیخوپورہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخورہ میں ناخلف بیٹے نے مبینہ طور پر اپنی ماں، باپ اور بھائی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق درندگی اور سفاکیت کا یہ واقعہ شیخوپورہ کے گاؤں مدار میں پیش آیا، جہاں ایک ناخلف و بدبخت بیٹے نے اپنی جنت اور باپ، بھائی کو زندہ جلا دیا،ملزم نے اپنے ماں باپ اور بھائی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی اور پھر گھر کے باہر تالا لگا دیا۔

آگ لگنے کے باعث ماں باپ اور بھائی کا 80 فیصد جسم جھلس چکا ہے، متاثرین کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈی ایچ کیو میں برن یونٹ غیر فعال تھا،ڈی ایچ کیو کا برن یونٹ غیر فعال ہونے کی وجہ سے زخمیوں کو لاہور ہسپتال منتقل کرنا پڑا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 70 سالہ مجید (باپ)، 67 سالہ صبا (ماں) اور 28 سالہ بھائی ناصر شامل ہیں، ملزم آگ لگانے کے بعد اپنی بیوی کو لیکر موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس ملزم کی تلاش اور کارروائی میں مصروف ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -شیخوپورہ -