بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالی دونوں کشمیری بہنوں کو رہا کردیا

بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالی دونوں کشمیری بہنوں کو رہا کردیا
بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالی دونوں کشمیری بہنوں کو رہا کردیا

  

اسلام آباد (بیورورپورٹ ) غلطی سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والی دو کشمیری بہنوں کو بھارتی فوج نے  رہا کردیا اور  تیتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ پر پاکستانی حکام کے حوالے کردیا، دونوں بچیوں کو تحائف بھی دیئے گئے ۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ثناء زبیر اور لاٸبہ زبیر کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور سے ہے، دونوں بہنوں کی بازیابی کیلئے بھارتی حکام سے  پاکستانی حکام رابطے میں رہے ، ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ دونوں کشمیری بہنیں آج  واپس آزاد کشمیر پہنچ جائیں گی۔غلطی سے لائن آف کنٹرول پار کرنے والی دونوں بہنوں کو  انڈین آرمی کی جانب سے با حفاظت واپس کر دیا گیا۔

مزید :

قومی -