جعلی اکاﺅنٹس کیس، اسلام آبادہائیکورٹ نے ندیم مانڈوی والا کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری نمٹا دی

جعلی اکاﺅنٹس کیس، اسلام آبادہائیکورٹ نے ندیم مانڈوی والا کی درخواست ضمانت ...
جعلی اکاﺅنٹس کیس، اسلام آبادہائیکورٹ نے ندیم مانڈوی والا کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری نمٹا دی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ندیم مانڈوی والا اور مبینہ بے نامی دار طارق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست نمٹا دی ۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ جعلی اکاﺅنٹس کیس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والاکے بھائی ندیم مانڈوی والا کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے سماعت کی ،نیب نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہاکہ ندیم مانڈوی والا کی گرفتاری نہیں چاہئے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کئے نہ گرفتاری کی ضرورت ہے ،نیب کے بیان پر ہائیکورٹ نے ندیم مانڈوی والا کی درخواست ضمانت نمٹا دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -