نسلی تعصب کا معاملہ، رانا نوید الحسن اور ٹینو بیسٹ کی عظیم رفیق کے دعوؤں کی تصدیق، یارکشائر کے سابق کرکٹرز نے ای سی بی کو کیا پیشکش کی ہے؟

نسلی تعصب کا معاملہ، رانا نوید الحسن اور ٹینو بیسٹ کی عظیم رفیق کے دعوؤں کی ...
نسلی تعصب کا معاملہ، رانا نوید الحسن اور ٹینو بیسٹ کی عظیم رفیق کے دعوؤں کی تصدیق، یارکشائر کے سابق کرکٹرز نے ای سی بی کو کیا پیشکش کی ہے؟
سورس:   Twitter

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلش کاﺅنٹی یارکشائر کے سابق کرکٹر عظیم رفیق نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کو نسلی تعصب کے معاملے پر ملاقات کی دعوت دے دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عظیم رفیق کی جانب سے ان کی سابق کاﺅنٹی یارکشائر پر نسلی تعصب کی سرپرستی کرنے کے الزامات کی تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے سابق 2 کھلاڑیوں ویسٹ انڈیز کے ٹینو بیسٹ اور پاکستانی رانا نوید الحسن نے بھی بیان ریکارڈ کراتے ہوئے عظیم رفیق کے دعوؤں کی تصدیق کردی ہے۔ 

دوسری جانب عظیم نے رفیق نے کہا ہے کہ میں اس معاملے پر جلد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے ملاقات کا خواہاں ہوں تاکہ کھیل کو اس طرح کی چیزوں سے پاک کرنے کے اقدامات پر بات ہوسکے۔

مزید :

کھیل -