چارسدہ میں دو بہنوں کا قاتل چچا زاد بھائی نکلا

چارسدہ میں دو بہنوں کا قاتل چچا زاد بھائی نکلا
چارسدہ میں دو بہنوں کا قاتل چچا زاد بھائی نکلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (ویب ڈیسک)چارسدہ کے علاقے اتمانزئی میں دوبہنوں کا قاتل ان کا چچا زاد بھائی نکلا۔ ایس پی درویش خان کے مطابق دونوں بہنوں کو 18 اکتوبر کو گھر میں قتل کیا گیا تھا، ملزم صفدر رحمان مقتول بہنوں کا چچا زاد بھائی ہے۔
ایس پی درویش خان نے بتایا کہ ملزم نے جائیداد کے لیے دونوں بہنوں کے قتل کا منصوبہ بنایا تھا، ملزم صفدر نے اجرتی قاتلوں سے دونوں بہنوں کو قتل کرایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم صفدر رحمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔