آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی
سورس:   Twitter

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں صرف بابراعظم ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جبکہ باﺅلرز اور آل راﺅنڈرز کی فہرست میں کوئی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں کی فہرست میں سٹیو سمتھ پہلے، کین ولیم سن دوسرے، ویرات کوہلی تیسرے، مارنوس لابوشین چوتھے، بابراعظم پانچویں، ڈیوڈ وارنر چھٹے، چتیشور پجارا ساتویں، بین سٹوکس آٹھویں، جو روٹ نوویں اور ٹام لاتھم دسویں نمبر پر ہیں۔ 

باﺅلرز کی فہرست میں پیٹ کومنز پہلے، نیل ویگنر دوسرے، سٹورٹ براڈ تیسرے، ٹم ساﺅتھی چوتھے، کاگیسو ربادا پانچویں، مچل سٹارک چھٹے، جیسن ہولڈر ساتویں، جیمز اینڈرسن آٹھویں، جسپریت بمرا نوویں اور جوش ہیزل ووڈ دسویں نمبر پر ہیں۔ 

آل راﺅنڈرز کی فہرست میں بین سٹوکس پہلے، جیسن ہولڈر دوسرے، رویندرا جدیجہ تیسرے، شکیب الحسن چوتھے، مچل سٹارک پانچویں، روی چندرن ایشوین چھٹے، کولن ڈی گرینڈہوم ساتویں، کرس ووکس آٹھویں، پیٹ کومنز نوویں اور روسٹن چیز دسویں نمبر پر ہیں۔ 

مزید :

کھیل -