ایپکس کمیٹی کا اجلاس،کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمدنہ ہونےپر اظہار تشویش، سول و عسکری قیادت کا مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کا عزم

ایپکس کمیٹی کا اجلاس،کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمدنہ ہونےپر اظہار تشویش، سول ...
ایپکس کمیٹی کا اجلاس،کورونا ایس اوپیزپرعملدرآمدنہ ہونےپر اظہار تشویش، سول و عسکری قیادت کا مشترکہ کاوشیں جاری رکھنے کا عزم

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس، ایپکس کمیٹی ایس اوپیزپرعملدرآمدنہ کیے جانے پر تشویش کااظہار،سول و عسکری قیادت نے مل کر کاوشیں جاری رکھنے کےعزم اور ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر ہر صورت عملدرآمد کرانے کا اعلان کردیا ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کااجلاس    ہوا۔ اجلاس میں کورکمانڈرلاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجداحسان نے بھی شرکت کی،جنرل آفیسرکمانڈنگ 10ڈویژن میجرجنرل محمدانیق الرحمان ملک،ڈی جی رینجرزپنجاب میجرجنرل محمدعامرمجید اور صوبائی وزراء وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت،وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشداورمعاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان بھی شریک ہوئے۔

ایپکس کمیٹی نےایس اوپیزپرعملدرآمدنہ کیےجانےپرتشویش کااظہارکیا،اجلاس کے شرکاء کا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے مربوط انداز میں موثر اقدامات اٹھانے پر اتفاق اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے بھرپور مشترکہ کاوشوں کے عزم کا اظہار کیا گیا ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صورتحال تبدیل نہ ہوئی توسخت اقدامات کرناپڑیں گے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے عسکری و سول قیادت مل کر کاوشیں جاری رکھے گی ۔ ایپکس کمیٹی میں فیصلہ ہوا کہ کورونامریضوں کےعلاج کے لیےوسائل بروئےکارلائےجائیں گے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ماسک پہننے کی پابندی پر دفاتر اور عوامی مقامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا،کوروناایس او پیز کی خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اجلاس میں مارکیٹوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانہ کی تجویز دی گئی جبکہ مارکیٹوں اور بازاروں کی بندش کے اوقات پر انتظامی اقدامات کے ذریعے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  معاشی سرگرمیوں کو بند کئے بغیر کورونا ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے حکومتی اقدامات پر من و عن عملدرآمد کرایا جائے گا۔

کورکمانڈ لاہورلیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کو مزید موثر بنائیں گے،عوام کی زندگیوں کا تحفظ سب سے زیادہ عزیز ہے،کورونا کی دوسری لہر پر قابو پانا قومی چیلنج ہے، انسانی زندگیوں کے تحفظ کیلئے سول حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا کہ کوروناکی دوسری لہرمیں تشویشناک اضافہ ہوچکاہے، پنجاب کورونامریضوں کوممکنہ سہولتیں دینےپرتوجہ دےرہےہیں، کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عوام کا تعاون ضروری ہے،مزدوروں کےمعاشی مسائل سامنےرکھ کرپابندیاں لگائی ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نےکہاکہ کورونا کی اس لہرکواحتیاطی تدابیر اورایس او پیز پرعمل کرکے پسپا کرنا چاہتے ہیں،ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے علاج کیلئے ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں،ٹیچنگ ہسپتالوں میں ایچ ڈی یوز کو دوبارہ فعال کر دیا ہے،ایکسپو سینٹر میں فیلڈ ہسپتال کو بھی از سر نو فعال کیا ہے،محکمہ صحت کو ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کئے ہیں،ایپکس کمیٹی کے فیصلوں پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -