پی آئی اے ملازمین کیلئے رضاکارانہ سکیم متعارف ، کون کون فائدہ اٹھا سکے گا ؟تفصیلات آ گئیں

پی آئی اے ملازمین کیلئے رضاکارانہ سکیم متعارف ، کون کون فائدہ اٹھا سکے گا ...
پی آئی اے ملازمین کیلئے رضاکارانہ سکیم متعارف ، کون کون فائدہ اٹھا سکے گا ؟تفصیلات آ گئیں
سورس: facebook/PakistanIntAirlines

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی آئی اے نے ملازمین کیلئے رضاکارانہ سکیم متعارف کروادی ہے،58 سال سے کم عمر تمام مستقل ملازمین اس سکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے ملازمین کیلئے رضاکارانہ سکیم متعارف کروادی ہے ، رضاکارانہ سکیم، 18 سال سے زائد مدت ملازمت اور 18 سال سے کم مدت ملازمت والی کیٹیگری میں تقسیم کی گئی ہے۔ترجمان  پی آئی اے کا کہناہےکہ سکیم وی ایس ایس کومپنسیشن، جمع شدہ چھٹیاں، گریجوٹی،  پراوڈنٹ فنڈ، میڈیکل اور 65 سال تک کی پینشن کی یک مشت ادائیگیوں پر مشتمل ہوگا۔دلچسپی رکھنے والے ملازمین درخواستیں 22 دسمبر تک خصوصی طور پر قائم ڈیسک پر وی ایس ایس کوآرڈینیٹرز  کو جمع کرواسکیں گے۔سکیم سے استفادہ کرنےوالے ملازمین 31 دسمبر 2020 تک پی آئی اے سے علیحدگی حاصل کرلیں گے۔ پیکج کےتحت یک مشت ادائیگی کاچیک31جنوری2021 تک ادا کردئیے جائیں گے ۔ترجمان  پی آئی اے کا کہناہےکہ سکیم کے ذریعے کثیر تعداد میں ملازمین باعزت اور فائدے مند طریقے سے اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کر پائیں گے۔