وہ ملک جہاں کورونا ویکسین کے لیے فوج کو استعمال کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے

وہ ملک جہاں کورونا ویکسین کے لیے فوج کو استعمال کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے
وہ ملک جہاں کورونا ویکسین کے لیے فوج کو استعمال کیے جانے پر غور کیا جا رہا ہے

  

لندن(مجتبیٰ علی شاہ ) برطانوی دفتر خارجہ کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ ہم کورونا ویکسین کو بیلجیم سے برطانیہ لانے کے لیے فوج کی مدد لے سکتے ہیں۔ بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ کوڈ - 19 ویکسین ایک اہم ترین دوائی ہے اور حکومت اس کے عمل کو تیز کرنے کے لیے بہت غور و فکر کر رہی ہے۔ 

 برطانیہ میں ویکسین کچھ وقت میں شروع ہونے والی ہے ۔فرنٹ لائن ہیلتھ عملہ ، جن کی عمر 80 سال سے زیادہ ہے اور نگہداشت کرنے والے ہوم ورکرز کوویڈ 19 ویکسین کو حاصل کرنے والے سب سے پہلے افراد ہونگے۔ انگلینڈ میں شروع میں،50 ہسپتالوں کو اہم مقصد کے لئے استعمال کیا جائے گا ۔اسکاٹ لینڈ ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ بھی منگل کو اپنے ہسپتالوں سے قطرے پلانے کے کا آغاز کریں گے۔

مزید :

برطانیہ -