سندھ میں کورونا کے وارجاری، مزید 41مریض جاں کی بازی ہار گئے

سندھ میں کورونا کے وارجاری، مزید 41مریض جاں کی بازی ہار گئے
سندھ میں کورونا کے وارجاری، مزید 41مریض جاں کی بازی ہار گئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 41 مریض انتقال کر گئے،مزید 1726 نئے کیسز رپورٹ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر شدت سے جاری ہے جس کے باعث گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 41 مریض جان کی بازی ہار چکے اور 1726 مزید نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ صوبے میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہزار 60 ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مجموعی طورپرصوبے بھر میں ایک لاکھ 86 ہزار212کیسزرپورٹ ہوچکے۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سےمزید37 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 398 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 294 ہوگئی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -کورونا وائرس -