بلین ٹری سونامی میں بھی بے قاعدگیوں کا انکشاف،قومی خزانے کو کتنے کروڑ کا ٹیکہ لگا ؟جانئے

بلین ٹری سونامی میں بھی بے قاعدگیوں کا انکشاف،قومی خزانے کو کتنے کروڑ کا ...
بلین ٹری سونامی میں بھی بے قاعدگیوں کا انکشاف،قومی خزانے کو کتنے کروڑ کا ٹیکہ لگا ؟جانئے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آڈیٹر جنرل نے بی آرٹی پشاور کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور میگا پراجیکٹ بلین ٹری سونامی میں بے قاعدگیوں کا انکشاف کیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق آڈیٹر جنرل نے بلین ٹری منصوبے میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 14 ارب روپے کا منصوبہ 19 ارب روپے میں مکمل کیا گیا، 1468 کلوزر میں سے 516 کو بند کرنے سے خزانے کو 10 کروڑ 84 لاکھ روپے کا نقصان ہوا، پرائیویٹ نرسری سے 9 روپے کا پودا 16.63 روپے میں خریدا گیا۔مہنگے پودے خریدنے سے قومی خزانے کو 29 کروڑ 92 لاکھ روپے کا ٹیکہ لگا۔ پی سی ون میں تبدیلی کر کے 4 سالہ منصوبہ 6 سال میں مکمل کیا گیا۔ پودوں کی تعداد پوری کرنے کے لئے مقررہ 10 فیصد کی بجائے 44 فیصد سفیدے کے پودے لگائے گئے۔ منصوبہ کے فیز 2 کے لئے کسی قسم کی کوئی فزیبلٹی رپورٹ تیار نہیں کی گئی، منصوبہ کے لئے تقسیم کئے گئے بیچوں کی کسی قسم کی سرٹیفی کیشن نہیں کی گئی۔

مزید :

قومی -