بلوچستان سے اہم ترین شخصیت کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان

 بلوچستان سے اہم ترین شخصیت کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان
 بلوچستان سے اہم ترین شخصیت کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا امکان
سورس:   twitter/@Andyrockz2012

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اور پارٹی کا صوبائی صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔دنیا نیوز کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر اور دیگر لیگی صوبائی رہنماوں نے ان کو صدر بنانے کی تائید کر دی ہے۔ شہباز شریف، نواب اسلم رئیسانی کو پارٹی میں شامل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ نواب اسلم رئیسانی کے والد نواب غوث بخش رئیسانی کے نواز شریف، شہباز شریف کے والد میاں شریف مرحوم کیساتھ دوستانہ اور ذاتی تعلقات تھے جبکہ زمانہ طالب علمی کے دوران شہباز شریف اور اسلم رئیسانی کے درمیان بھی دوستی رہی ہے۔

مزید :

قومی -