چچا زاد بہنوں نے آپس میں شادی کرلی، ہنگامہ برپا ہوگیا

چچا زاد بہنوں نے آپس میں شادی کرلی، ہنگامہ برپا ہوگیا
چچا زاد بہنوں نے آپس میں شادی کرلی، ہنگامہ برپا ہوگیا
سورس:   Social Media

  

رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں دو چچا زاد بہنوں نے آپس میں شادی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع کوڈرما کے علاقے جھمری تلیہ کی رہنے والی دو چچا زاد بہنوں نے گزشتہ ماہ 8 نومبر کو مندر میں جا کر شادی کی۔ ان میں سے ایک کی عمر 24 سال ہے اور اس نے گریجوایشن تک تعلیم حاصل کر رکھی ہے جبکہ دوسری کی عمر 20 سال ہے اور اس نے حال ہی میں انٹرمیڈیٹ مکمل کیا ہے۔

چچا زاد بہنوں کی آپس میں شادی اس ضلع کی پہلی ہم جنس پرستانہ شادی ہے۔ شادی کے بعد یہ دونوں دلہنیں گھر والوں سے الگ رہ رہی ہیں اور اپنی شناخت چھپا کر رکھتی ہیں۔ انہیں امید ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے ہم جنس پرستوں کی شادیوں کو قانونی حیثیت ملنے کے بعد اب انہیں بھی حکام کی جانب سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -