پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تشکیل نو، سمری کابینہ کی منظوری کے لیےتیار

پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تشکیل نو، سمری کابینہ کی منظوری کے لیےتیار
پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تشکیل نو، سمری کابینہ کی منظوری کے لیےتیار

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تشکیل نو کی تیاری کر لی گئی، کمیٹی تین سال کے لیے تشکیل دینے کی تجویز دی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کی تشکیل نو کےلیے تیاری مکمل کر لی گئی۔ سمری منظوری کے لیے کل کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی نے 19رکنی کمیٹی بنانے کی تجویزدی ہے۔ تجویزمیں کہا گیا کہ پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی 3 سال کے لیے تشکیل دی جائے۔

 وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سکیورٹی کو کمیٹی کا سربراہ بنانے کی تجویز دی گئی۔ سیکرٹریز فوڈسکیورٹی اور تجارت کوکمیٹی ارکان بنانےکی تجویز،چاروں صوبائی سیکرٹریزآبپاشی کوبھی ارکان میں شامل کرنےکی تجویزدی گئی۔

 سی ایف اونیشنل فوڈسکیورٹی کو بھی بطور پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی  رکن تجویزکیا گیا ہے ۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -