انتہا پسند بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کواپنے ہی ملک میں ڈر لگنے لگا،انہیں کن لوگوں سے ڈر لگتا ہے ؟ادا کارہ نے الٹی گنگا بہا دی

انتہا پسند بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کواپنے ہی ملک میں ڈر لگنے لگا،انہیں کن ...
انتہا پسند بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کواپنے ہی ملک میں ڈر لگنے لگا،انہیں کن لوگوں سے ڈر لگتا ہے ؟ادا کارہ نے الٹی گنگا بہا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ وہ ملک میں تنقید کرنے والوں کی سب سے بڑی ہدف ہیں، انہیں اپنے ہی ملک بھارت میں ڈر لگنے لگا ہے اور کئی بار کسی دوسرے ملک جاکر آباد ہونے کا سوچ چکی ہوں۔دنیا نیوز کے مطابق ا نہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر کسی مظلوم کی حامی بن جاتی ہوں تو میری مخالفت کرنے والے کہاں سے آجاتے ہیں؟کیا وہ ظالم کے ساتھی ہیں؟اداکار ہ نے کہا کہ مجھے تنقیدکا نشانہ بنانے والوں کو فلم مافیا کی جانب سے بہت سے ایوارڈز اورفلموں میں رولز دئیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ ماضی میں نریندر مودی کے کئی ناقدین نے ان خدشات کا اظہار کیا ہے کہ انہیں اپنا ملک محفوظ نہیں لگتا ،ایسی ہی ایک شخصیت نصیر الدین شاہ بھی ہیں لیکن کنگنا رناوت انتہا پسند نظریات رکھتی ہیں جو نریندر مودی کی پالیسیوں کے بہت قریب ہیں ۔اداکارہ نے حال ہی میں بھارت میں ہونے والے کسانوں کے احتجاج میں شریک ایک 100 سالہ خاتون کو 100 روپے کے عوض مظاہرے میں شرکت کے طعنے پر مبنی ٹویٹ کی تو لوگوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔عام شہریوں کے ساتھ ساتھ پنجابی فلم انڈسڑی کے بڑے اداکاروں اور گلوکاروں دلجیت دوسانج ،گپی گریوال سمیت دیگر کی جانب سے بھی ان کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید :

تفریح -