وزیراعظم عمران خان نے اچانک ٹوئٹرسے سب کو ان فالو کردیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے سب دوستوں،وزراءاور صحافیوں کو ان فالو کردیا۔وزیراعظم کچھ عرصہ قبل تک ایک درجن سے زائد افراد کو فالو کررہے تھے تاہم اب انہوں نے تمام شخصیات کو ان فالو کردیا ہے،واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل معروف صحافی اوراینکر پرسن حامد میر کو بھی وزیراعظم نے ان فالو کردیا تھا،جس پر کچھ حلقوں کی جانب سے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا،واضح رہے کہ وزیراعظم کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد اس وقت 13ملین کے لگ بھگ ہے۔