اپوزیشن کو معیشت کا پہیہ چلنے پر تکلیف ہے:سینیٹر فیصل جاوید

اپوزیشن کو معیشت کا پہیہ چلنے پر تکلیف ہے:سینیٹر فیصل جاوید
اپوزیشن کو معیشت کا پہیہ چلنے پر تکلیف ہے:سینیٹر فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو معیشت کا پہیہ چلنے کی تکلیف ہے، یہ بلیک میل کرنا چاہتے ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ اپوزیشن والے صرف اپنی چوری بچانے کے لئے لوگوں کی زندگیاں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں – یہ لوگوں کی زندگیوں اور روزگار پر حملہ آور ہیں۔

سینیٹر فیصل جاوید کا کہناتھا کہ معیشیت کا پہیہ چلنے پر ان کو تکلیف ہے- انہوں نے مزید کہا کہ یہ لوگ عمران خان سے ڈیل کرنا چاہتےہیں لیکن عمران خان کبھی بلیک میل نہیں ہوگے۔