’کورونا وائرس آسٹریلیا سے چین آیا‘ چینی میڈیا نے نیا دعویٰ کردیا

’کورونا وائرس آسٹریلیا سے چین آیا‘ چینی میڈیا نے نیا دعویٰ کردیا
’کورونا وائرس آسٹریلیا سے چین آیا‘ چینی میڈیا نے نیا دعویٰ کردیا

  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چینی ماہرین قبل ازیں امریکہ، اٹلی اور بھارت وغیرہ کے متعلق شبہ ظاہر کر چکے ہیں کہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر ان ممالک سے پھیلا۔ اب انہوں نے اس فہرست میں آسٹریلیا کو بھی شامل کر لیا ہے اور نیا دعویٰ کر دیا ہے کہ کورونا وائرس ممکنہ طور پر آسٹریلیا سے چین کے شہر ووہان پہنچا اور پھر وہاں سے باقی دنیا کو منتقل ہوا۔

چینی اخبار گلوبل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک آرٹیکل میں چینی ماہرین نے بتایا ہے کہ ممکنہ طور پر کورونا وائرس آسٹریلیا سے چین درآمد ہونے والے منجمد سٹیکس کے ذریعے ووہان کی گوشت مارکیٹ تک پہنچا اور ووہان شہر میں پھیلا۔مغربی ماہرین نے چین کے اس نئے دعوے کو بھی مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ”چینی ماہرین کا یہ دعویٰ محض قیاس پر مبنی ہے اور جس کے درست ہونے کا کوئی امکان نہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -