آدمی کی تشدد زدہ لاش کی تصویر، لیکن پولیس نے تحقیقات کیں تو وہ دراصل زندہ نکلا، اپنی موت کا ڈرامہ کیوں کیا؟ ایسا آئیڈیا کبھی کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا
برسلز(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ دنوں بیلجیم میں منشیات کے ایک سمگلر کی تشدد زدہ لاش کی تصاویر سامنے آئیں مگر جب پولیس نے تحقیقات کیں تو ایسا انکشاف ہوا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس منشیات سمگلر کا نام ’گیبرئیل سی ‘ ہے جس نے قید کی سزا سے بچنے کے لیے اپنی ہی موت کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی۔ اس نے اپنی ایسی تصاویر بنوائیں جن میں اس کا جسم زخموں سے چور ہوتا ہے اور خون سے تربتر ہوتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس کے سینے پر مخالف منشیات سمگلر گروہ کا نام چاقو سے کندہ کیا گیا ہوتا ہے۔ پولیس نے ان تصاویر کے معاملے پر جب تحقیقات کیں تو پتا چلا کہ گیبرئیل سی زندہ ہے اور اس نے اپنی موت کا ڈرامہ اس لیے رچایا ہے تاکہ پولیس اس کو گرفتار کرنے کی کوشش ختم کر دے اور اسے سزا نہ ہو سکے۔