شوہر کو 2 لڑکیوں کے ساتھ بے وفائی کرتے پکڑنے والی بیوی نے تینوں سے بہترین انتقام لے لیا، جگہ جگہ شرمندہ کردیا

شوہر کو 2 لڑکیوں کے ساتھ بے وفائی کرتے پکڑنے والی بیوی نے تینوں سے بہترین ...
شوہر کو 2 لڑکیوں کے ساتھ بے وفائی کرتے پکڑنے والی بیوی نے تینوں سے بہترین انتقام لے لیا، جگہ جگہ شرمندہ کردیا
سورس:   Reddit

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو 2لڑکیوں کے ساتھ بے وفائی کرتے پکڑ لیا اور پھر ان تینوں سے بیک وقت ایسا انتقام لیا کہ پوری دنیا کے سامنے شرمندہ کر دیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اس اجنبی خاتون نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں ا س نے ایسی ’کرسمس شرٹ‘ پہن رکھی ہوتی ہے جس پر اس کے شوہر اور اس کی دونوں محبوباﺅں کی تصاویر چھپی ہوتی ہیں۔

ان تینوں کی تصاویر کے آگے تین بار ہی لفظ ’اوہ‘ (OH)لکھا ہوتا ہے۔خاتون نے یہ تصویر فیس بک پر پوسٹ کی اور کیپشن میں بتایا کہ ”میرا شوہر مجھ سے پوچھ رہا تھا کہ میں کس طرح کی کرسمس شرٹ بنوانے جا رہی ہوں۔ میں نے اس سے یہ بات مخفی رکھی کیونکہ میں اسے یہ سرپرائز دینا چاہتی تھی۔ وہ سمجھ رہا تھا کہ میں کچھ نہیں جانتی۔ مگر وہ غلط تھا۔ میں اس کے تمام کرتوتوں سے واقف ہو چکی ہوں اور اب میں اس سے طلاق لینے جا رہی ہوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -