بندرگاہ پر کیلوں میں چھپائی گئی1 2 ارب روپے کی قیمتی ترین چیز پکڑی گئی

بندرگاہ پر کیلوں میں چھپائی گئی1 2 ارب روپے کی قیمتی ترین چیز پکڑی گئی
بندرگاہ پر کیلوں میں چھپائی گئی1 2 ارب روپے کی قیمتی ترین چیز پکڑی گئی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی بندرگاہ پر کیلوں میں چھپا کر لائی جانے والی اربوں روپے کی منشیات پکڑی گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق بحری جہاز پر کیلوں کی یہ کھیپ کولمبیا سے برطانیہ کی بندرگاہ تھروک پہنچی تھی۔ جب کسٹمز حکام نے جہاز کو چیک کیا تو ان کیلوں میں کوکین کی موجودگی کا انکشاف سامنے آ گیا۔

رپورٹ کے مطابق جہاز سے مجموعی طور پر 1ہزار 60کلوگرام کوکین برآمد ہوئی جس کی مالیت 10کروڑ پاﺅنڈ (تقریباً 21ارب روپے)تھی۔ یہ جہاز بیلجیم سے ہوتا ہوا برطانیہ پہنچا تھا۔ برطانوی محکمہ داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان یہ منشیات یورپ بھر میں پہنچانا چاہتے تھے۔واضح رہے کہ کولمبیا دنیا میں کوکین کی سمگلنگ میں پہلے نمبر پر ہے جہاں سے ہر سال کھربوں روپے مالیت کی کوکین دنیا بھر میں سمگل کی جاتی ہے۔ 

مزید :

برطانیہ -