کچن سے پراسرار آوازوں کے بعد آدمی نے کچن کی تصویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر لگائی تو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بھی ڈرنے لگے

کچن سے پراسرار آوازوں کے بعد آدمی نے کچن کی تصویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر لگائی ...
کچن سے پراسرار آوازوں کے بعد آدمی نے کچن کی تصویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر لگائی تو دیکھ کر انٹرنیٹ صارفین بھی ڈرنے لگے
سورس: Reddit

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک آدمی کو اپنے گھر کے کچن سے پراسرار آوازیں سنائی دیں۔ جب اس نے اندر جا کر دیکھا تو ایسا منظر سامنے تھا کہ آدمی سن کر ہی خوفزدہ رہ جائے۔ دی مرر کے مطابق اس آدمی نے جب دروازہ کھولا تو اندر اندھیرے میں ایک عجیب و غریب ہیولا سا نظر آیا جیسے کو جن بھوت ہو۔ اس شخص نے اس ہیولے کی ایک تصویر بھی بنا ڈالی اور اسے ویب سائٹ Redditپر پوسٹ کر دیا جہاں ہر دیکھنے والا اس تصویر کو دیکھ کر خوفزدہ ہو رہا ہے۔


رپورٹ کے مطابق اس تصویر کو پہلی نظر دیکھ کر کچھ بھی عجیب نظر نہیں آتا لیکن جب اسے زوم کرکے غور سے دیکھا جائے تو خوفزدہ کر دینے والا ہیولا نمایاں نظر آنے لگتا ہے، جو بظاہر دروازے کی اوٹ سے باہر جھانکنے کی کوشش کر رہا ہوتا ہے۔ یہ پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اب تک ہزاروں لوگ اس پر کمنٹس کر چکے ہیں اور اپنے خوف کا اظہار کر چکے ہیں۔ ایک آدمی نے لکھا ہے کہ اگر یہ واقعہ میرے ساتھ ہوتا تو میں تصویر بنانے کی بجائے گھر سے باہر دوڑ لگا دیتا۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -