صحت مند زندگی کے لیے رات کو کتنے گھنٹے سونا لازمی ہے؟ معروف ڈاکٹر نے بتادیا

صحت مند زندگی کے لیے رات کو کتنے گھنٹے سونا لازمی ہے؟ معروف ڈاکٹر نے بتادیا
صحت مند زندگی کے لیے رات کو کتنے گھنٹے سونا لازمی ہے؟ معروف ڈاکٹر نے بتادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) صحت مندی کے لیے روزانہ رات کو کتنے گھنٹے کی نیند لینی چاہیے؟ ایک آسٹریلوی ماہر نے بالآخر اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ دی مرر کے مطابق ڈاکٹر زیک ٹرنر نامی اس ماہر نے بتایا ہے کہ مناسب وقت تک نیند لینے سے آپ کی زندگی بدل سکتی ہے اور نیند کے لیے مناسب ترین وقت 7گھنٹے ہے۔ روزانہ 7گھنٹے کی نیند لینا ہماری صحت مندی کے لیے انتہائی ناگزیر ہے۔ 
ڈاکٹر ٹرنر کا کہنا تھا کہ ”روزانہ سات گھنٹے کی نیند سے ہمیں بے شمار طبی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ نیند کی کمی یا زیادتی سے ہمیں توجہ کے ارتکاز کا مسئلہ لاحق ہو سکتا ہے، ہمہ وقت کی تھکاوٹ اور ذہنی پریشانی جیسے مسائل ہو سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ بھی نیند کم یا زیادہ ہونے سے ہمیں کئی مشکلات آ سکتی ہیں تاہم 7گھنٹے تک پرسکون نیند لینے سے ہمارے دماغی و جسمانی افعال بہترین کام کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ہماری صحت بہتر ہوتی ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -