کسان نے زمین کا چھوٹا سا ٹکڑا ٹھیکے پر لیا تو اندر سے لاکھوں کا ہیرا نکل آیا، کہانی جان کر آپ کو بھی اس کی قسمت پر رشک آئے

کسان نے زمین کا چھوٹا سا ٹکڑا ٹھیکے پر لیا تو اندر سے لاکھوں کا ہیرا نکل آیا، ...
کسان نے زمین کا چھوٹا سا ٹکڑا ٹھیکے پر لیا تو اندر سے لاکھوں کا ہیرا نکل آیا، کہانی جان کر آپ کو بھی اس کی قسمت پر رشک آئے
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ایک کسان نے محض 200روپے کے عوض زمین کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا ٹھیکے پر لے لیا لیکن اس کی قسمت دیکھیں کہ زمین کے اس ٹکڑے سے ایسی چیز برآمد ہو گئی کہ وہ بیٹھے بٹھائے لکھ پتی بن گیا۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق اس 45سالہ کسان کا نام لکھن یادو ہے جس نے زمین کا یہ ٹکڑا ٹھیکے پر لینے کے بعد جب اس کی کھدائی شروع کی تو نیچے سے ایک ہیرا نکل آیا۔ 
رپورٹ کے مطابق یہ 14.98قیراط کا ہیرا تھا، جو نیلامی میں 60لاکھ بھارتی روپے(تقریباً 1کروڑ 30لاکھ پاکستانی روپے)میں فروخت ہوا ہے۔لکھن یادو نے ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”میں نے جب کھدائی شروع کی تو ایک جگہ سے کچھ پتھر نکل آئے۔ میں نے جب ہاتھ سے ان پتھروں کو باہر نکالا تو انہی میں یہ ہیرا بھی موجود تھا۔ میں اسے بھی پتھر ہی سمجھا تاہم یہ باقی پتھروں سے بالکل مختلف نظر آ رہا تھا چنانچہ میں اسے ساتھ لے آیا اور ڈسٹرکٹ ڈائمنڈ آفیسر کے پاس لے گیا جس نے بتایا کہ یہ ہیرا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -