کس وقت کیلے کھائے جائیں تو آپ کے وزن میں کمی کرسکتے ہیں؟ جانئے

کس وقت کیلے کھائے جائیں تو آپ کے وزن میں کمی کرسکتے ہیں؟ جانئے
کس وقت کیلے کھائے جائیں تو آپ کے وزن میں کمی کرسکتے ہیں؟ جانئے

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) ورزش کے بعد آدمی کو بھوک لگتی ہے جسے مٹانے کے لیے ماہرین کیلے کو بہترین غذا قرار دیتے ہیں اور اب ماہرین نے ورزش کے بعد کیلے کھانے کا ایک یہ فائدہ بھی بتا دیا ہے کہ اس طرح کیلا وزن کم کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کیلا فائبر اور دیگر غذائی اجزاءسے بھرپور ہوتا ہے جو جسم کو زیادہ سے زیادہ پروٹین استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے۔ 

کیلا پروٹین اور پوٹاشیم سے بھی بھرپور ہوتا ہے اور اس میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں کہ یہ انفلیمیشن میں بھی کمی کرتا اور ہمیں کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔ ورزش یا کام کاج کے دوران ہمارے پٹھوں کو جو نقصان پہنچتا ہے، کیلا اسے بھی درست کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔یہی نہیں بلکہ کیلا ہمارے مدافعتی نظام کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -