بختاور بھٹو کے سسرال والے قادیانی نہیں ، منگنی میں شریک صحافی سہیل وڑائچ نے سو شل میڈ یا پر پھیلی افواہوں سے متعلق سوال کیا تو کیا جواب ملا؟

بختاور بھٹو کے سسرال والے قادیانی نہیں ، منگنی میں شریک صحافی سہیل وڑائچ نے ...
بختاور بھٹو کے سسرال والے قادیانی نہیں ، منگنی میں شریک صحافی سہیل وڑائچ نے سو شل میڈ یا پر پھیلی افواہوں سے متعلق سوال کیا تو کیا جواب ملا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو مرحوم کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کے سسرال والے راسخ العقیدہ مسلمان ہیں،صحافی سہیل وڑائچ نے سوشل میڈ یا پر پھیلی غلط افواہوں کی جھوٹا قرار دے دیا ۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی نے سہیل وڑائچ سے سوال کیا کہ بختاور بھٹو زرداری کے سسرال کے حوالے سے سوشل میڈ یا پر افواہیں چل رہی ہیں ،آپ منگنی کی تقریب میں موجود تھے تو کیا آپ نے اِن افواہوں سے متعلق کسی سے کچھ  پوچھا؟جس پر سہیل وڑائچ نے جواب دیا کہ بختاور بھٹو کے سسرال کے لوگ راسخ العقیدہ مسلمان ہیں ۔اُنہوں نے بتا یا کہ منگنی  کی تقریب میں جب بختاور بھٹو زرداری کے سسرال کے لوگوں سے پوچھا کہ سوشل میڈ یا پر اس طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں تو پھر انہوں نے اپنے بزرگوں کے بارے میں بتا یا جس کے بعد اگلا کوئی سوال کرنے کی نوبت ہی نہیں آئی۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہمشیرہ بختاور بھٹو کی منگنی کی تقریب گذشتہ ماہ 27 نومبر کو کراچی میں منعقد ہوئی ،بختاور بھٹو کی منگنی 32 سالہ محمود چوہدری سے ہوئی جو محمد یونس چوہدری کے صاحبزادے ہیں،یونس چوہدری کا تعلق پرانے لاہور سے ہے لیکن 1973ء  میں وہ متحدہ عرب امارت منتقل ہو گئے جہاں انھوں نے تعمیرات اور ٹرانسپورٹ کے کاروبار کی بنیاد رکھی۔بختاور بھٹو کے منگیتر محمود چوہدری 28 جولائی سنہ 1988  کو متحدہ عرب امارت میں پیدا ہوئے اور وہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد مزید تعلیم کے لیے برطانیہ چلے گئے جہاں انھوں نے یونیورسٹی آف درہم سے قانون کی تعلیم حاصل کی۔بختاور بھٹو کی منگنی سے قبل ہی سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل گئیں تھیں کہ ان کے سسرالی خاندان قادیانی ہے تاہم ایسی تمام افواہیں جھوٹ ثابت ہوئی تھیں۔

مزید :

قومی -