وزیراعظم عمران خان بھی فردوس عاشق اعوان کےجوڈو کراٹے کے فین نکلے 

وزیراعظم عمران خان بھی فردوس عاشق اعوان کےجوڈو کراٹے کے فین نکلے 
وزیراعظم عمران خان بھی فردوس عاشق اعوان کےجوڈو کراٹے کے فین نکلے 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے جوڈوکراٹوں کے اسلام آباد میں بھی چرچے، وزیراعظم عمران خان نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر کارکن میں ایسا جذبہ چاہیے ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اورپارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں اہم ملکی معاملات ، پی ڈی ایم کے ساتھ ساتھ ایک دلچسپ موضوع بھی محوگفتگو ہوا۔ اجلاس میں فردوس عاشق اعوان کی فٹبال کک اور جوڈو کراٹے کا ذکر ہوا جس پر وزیراعظم عمران خان نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے دیکھا ہے فردوس عاشق اعوان پنجاب میں جا کر بہت سرگرم ہوگئی ہیں۔ پی ٹی آئی کے ہر کارکن کو اسی جنون کی ضرورت ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں خصوصی بچوں کے حوالے سے تقریب میں مارشل آرٹس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہی مکے سے 8 ٹائلیں توڑ دیں اور خوشی کااظہار کیا۔

فردوس عاشق اعوان نے ٹائلوں کو پی ڈی ایم کا منہ قرار دیتے ہوئے کہاتھا کہ میں نے یہ مکا پی ڈی ایم کے منہ پرمارا ہے ،ان کاکہناتھا کہ یہ مکاپی ڈی ایم کا منہ سامنے رکھ کر مارا اور سب نے دیکھا کہ ایک بھی ٹائل سلامت نہیں رہی اور سب کرچی کرچی ہو گئیں ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -