شادی کے لیے کس عمر کا لڑکا چاہیے؟ اداکارہ کنزہ ہاشمی کے جواب نے بہت سے نوجوانوں کا دل توڑ دیا

شادی کے لیے کس عمر کا لڑکا چاہیے؟ اداکارہ کنزہ ہاشمی کے جواب نے بہت سے ...
شادی کے لیے کس عمر کا لڑکا چاہیے؟ اداکارہ کنزہ ہاشمی کے جواب نے بہت سے نوجوانوں کا دل توڑ دیا
سورس: Instagram/kinzahashmi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) شادی کے لیے کس عمر کا لڑکا چاہیے؟ اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اس سوال کا ایسا جواب دے دیا ہے کہ اپنے نوجوان مداحوں کے دل ہی توڑ ڈالے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق 22سالہ کنزہ ہاشمی نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”23حتیٰ کہ 25سال تک کی عمر کے لڑکے مجھے چھوٹے بھائی لگتے ہیں۔ میرا شوہر عمر میں مجھ سے کم از کم 6سے 7سال بڑا ہونا چاہیے۔“
کنزہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ ”میرے خیال میں آئیڈیل ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے میاں بیوی کی عمر میں کچھ فرق ہونا چاہیے۔ شوہر کو بیوی سے 7سال تک بڑا ہونا چاہیے۔ “ واضح رہے کہ اداکارہ کنزہ ہاشمی اب تک کئی ڈرامہ سیریلز میں مشہور کردار ادا کر چکی ہیں اور بہت جلد وہ سمیع خان کے ساتھ ایک ڈرامہ سیریل میں نظر آنے والی ہیں۔ 

مزید :

تفریح -