آدمی نے اپنے سے خود ہی شادی کرلی، اس اقدام کی وجہ جان کر آپ بھی اس کے دکھ میں شامل ہوجائیں گے

آدمی نے اپنے سے خود ہی شادی کرلی، اس اقدام کی وجہ جان کر آپ بھی اس کے دکھ میں ...
آدمی نے اپنے سے خود ہی شادی کرلی، اس اقدام کی وجہ جان کر آپ بھی اس کے دکھ میں شامل ہوجائیں گے
سورس:   Instagram

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں منگنی ٹوٹنے کے بعدآدمی نے اپنے آپ سے ہی شادی کر لی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ڈیوگو رابیلو نامی یہ آدمی پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہے، جس کی شادی سے کچھ عرصہ قبل ہی منگنی ٹوٹ گئی۔ تاہم اس نے نئی لڑکی کی تلاش کرنے کی بجائے اپنے آپ سے ہی شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا اور مقرر تاریخ پر تقریب کا اہتمام کرکے اپنے آپ سے ہی تمام عمر ساتھ نبھانے کا عہد کر لیا۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ڈیوگو کی منگنی نومبر 2019ءمیں ہوئی تھی۔ کورونا وائرس کی وجہ سے ان کی شادی التواءکا شکار ہوئی اور بالآخر منگنی ہی ٹوٹ گئی۔ڈاکٹر ڈیوگو کی ڈاکٹر ڈیوگو کے ساتھ ہونے والی اس شادی کی تقریب میں اس کے رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -