پارکو ریفائنری پٹرولیم سیکٹر کے لیے خوش آئند ہے:وزیراعظم عمران خان 

پارکو ریفائنری پٹرولیم سیکٹر کے لیے خوش آئند ہے:وزیراعظم عمران خان 
پارکو ریفائنری پٹرولیم سیکٹر کے لیے خوش آئند ہے:وزیراعظم عمران خان 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پارکو ریفائنری پٹرولیم سیکٹر کے لیے خوش آئند ہے۔ اس سے مقامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارکوکی جانب سےکوسٹل آئل ریفائنری لگانےسےمتعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیرتوانائی عمرایوب اورندیم بابرکےعلاوہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ 6ماہ میں ٹرمینل اور ایک سال بعدریفائنری لگانےکاکام شروع کیاجائےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے پارکوریفائنری کوپٹرولیم سیکٹرکے لیے خوش آئند قرار دے دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ منصوبہ مکمل ہونےسےآئل ریفائنری کی کارکردگی بہترہوگی اور   مقامی سطح پرپٹرولیم مصنوعات بنانےکی صلاحیت حاصل ہوگی۔

مزید :

قومی -