انتہائی موٹے ہوجانے والے بھارتی اداکار فردین خان آج کل کیسے دکھتے ہیں؟ دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہ آئے
ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکار فردین خان اچانک منظرعام سے غائب ہو گئے تھے اور کچھ عرصہ قبل ان کی تصاویر سامنے آئیں جن میں وہ اس قدر موٹاپے کا شکار نظر آئے کہ دیکھنے والوں کو اپنی آنکھوں پر یقینی ہی نہ آیا۔ تاہم اب ان کی نئی تصاویر سامنے آئی ہیں اور جس طرح لوگ ان کے موٹے ہونے پر حیران ہوئے تھے، اسی طرح ان تصاویر میں ان کے ایک بار پھر فٹ اور ہینڈسم ہوجانے پر لوگ سراپا حیرت بنے ہوئے ہیں۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق مانو منگلانی نے فردین خان کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہیں جن میں وہ انتہائی سمارٹ اور فٹ نظر آ رہے ہوتے ہیں۔ فردین خان کے متعلق یہ افواہ بھی کافی عرصے سے گردش میں تھی کہ وہ انڈسٹری میں واپس بھی آ رہے ہیں۔ اب ان کی یہ تصاویر سامنے آنے کے ساتھ ساتھ ڈائریکٹر مکیشن چھابڑا نے یہ تصدیق بھی کر دی ہے کہ فردین خان شوبز کی دنیا میں واپس قدم رکھ رہے ہیں۔