ٹک ٹاکرز کیلئے بڑی خوشخبری، مونیٹائزیشن کیلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا

ٹک ٹاکرز کیلئے بڑی خوشخبری، مونیٹائزیشن کیلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا
ٹک ٹاکرز کیلئے بڑی خوشخبری، مونیٹائزیشن کیلئے اہم قدم اٹھا لیا گیا

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے ویڈیو کا دورانیہ 3 منٹ تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ماہرین اسے انتظامیہ کا مونیٹائزیشن کی طرف اہم قدم قرار دے رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت ٹک ٹاک پر 15 سے 60 سیکنڈز تک کی ویڈیوز کی سہولت موجود ہے جس کو اب 180 سیکنڈز تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشہور سوشل میڈیا ایکسپرٹ میٹ نویرا کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے بعض صارفین کو پہلے ہی یہ آپشن دی جاچکی ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک پر 3 منٹ دورانیے کی ویڈیوز کو مونیٹائز کیا جاتا ہے، ممکنہ طور پر ٹک ٹاک پر بھی یہی حکمت عملی اختیار کی جاسکتی ہے۔ بعض ماہرین سمجھتے ہیں کہ دورانیہ بڑھنے سے کاروباری برانڈز کو کافی فائدہ ہوگا تاہم بعض ماہرین کہتے ہیں کہ ویڈیو کا دورانیہ بڑھنے سے ٹک ٹاک اپنا حسن کھو دے گی اور اس کے کونٹینٹ کے معیار میں کمی آئے گی۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -