سعودی شہزاد ے کی اسرائیل پر کڑی تنقید،کھری کھری سنادیں

سعودی شہزاد ے کی اسرائیل پر کڑی تنقید،کھری کھری سنادیں
سعودی شہزاد ے کی اسرائیل پر کڑی تنقید،کھری کھری سنادیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماناما(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا میں سابق سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیل کو کھری کھری سناتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونی ریاست نے عرب سرزمین پر قبضہ کرکے فلسطینوں کو حراستی کیمپوں میں ڈال دیا ہے۔بحرین کے دارالحکومت میں تھنک ٹینک کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ ترکی الفیصل نے اسرائیل کو مشرق وسطیٰ کا سامراج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’صیہونی ریاست نے 1948کی جنگ میں فلسطینیوں کو ان کے آبائی علاقوں سے بے دخل کیا اور 1967کی جنگ میں مذموم حرکت دہراتے ہوئے باقی ماندہ فلسطینیوں کو بھی ان کی اراضی سے محروم کردیا۔ شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ اسرائیل نے ہمسایہ عرب سرزمین پر قبضہ کررکھا ہے مگر اس نے تاحال یہ قبضہ ختم نہیں کیا۔ عربوں نے 2002میں عرب امن اقدام کے نام سے جو منصوبہ پیش کیا تھا، اس کو ہر آنے والی اسرائیلی حکومت نے مسترد کیا۔انہوں نے دریائے اردن کے مغربی کنارے پر اسرائیل کی تعمیر کردہ دیوار کو ’علیحدگی کی دیوار‘ قراردیا۔شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے اس دیوار کو غیرقانونی قرار دیا ہے مگر اس کے باوجود اسرائیل نے بھونڈے الزامات کے تحت فلسطینیوں کو اذیتی کیمپوں میں ڈال رکھا ہے۔ ان میں نوجوان، بوڑھے اور مرد و خواتین سبھی شامل ہیں۔ اسرائیلیوں کا جب جی چاہتا ہے، وہ فلسطینیوں کے مکانوں کو مسمار کرتے ہیں اور جب وہ چاہتے ہیں فلسطینیوں کو قتل کردیتے ہیں۔انہوں نے یہ وضاحت بھی کردی کہ ان کے خیالات سعودی حکومت کا موقف نہیں بلکہ ان کی ذاتی رائے ہے۔انہوں نے اپنا اس مو¿قف دہراتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں سے متعلق عرب امن اقدام پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے۔سیمینار میں اسرائیلی وزیر خارجہ بھی موجود تھے جنہوں سعودی شہزاد کے فوری بعد خطاب کرتے ہوئے سعودی شہزادے کے خیالات پر افسوس کا اظہار کیا۔

مزید :

عرب دنیا -