آر پار کی باتیں کرنے والوں کا مقدر تخت نہیں جیل ہے:وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز

آر پار کی باتیں کرنے والوں کا مقدر تخت نہیں جیل ہے:وفاقی وزیراطلاعات شبلی ...
آر پار کی باتیں کرنے والوں کا مقدر تخت نہیں جیل ہے:وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیراطلاعات ونشریات شبلی فرازنے کہا ہے کہ آر پار کی باتیں کرنے والوں کے مقدر میں تخت نہیں جیل ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے مائیکروبلانگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنےبیان میں کہا ہے کہ آر پار کی باتیں کرنے والوں کے مقدر میں"تخت نہیں جیل "ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو مشورہ دیاکہ اپوزیشن اگلے تین سال تک اپنے سیاسی نصیب پر صبر کرے۔ 

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم 2018 کے عوامی فیصلے کی نفی نہیں کرسکتی۔ یہ اقتدار سے محروم متاثرین کا اجتماع ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر منتخب لوگوں کا منتخب نمائندوں پر استعفی کے لئے دباﺅ ڈالنا  جمہوریت نہیں ہے۔

مزید :

قومی -