فیاض الحسن چوہان نے  لاہور میں مریم نواز کی عوامی رابطہ مہم پر ایسا بیان جاری کردیا کہ نون لیگی کارکن غصے سے لال پیلے ہو جائیں

فیاض الحسن چوہان نے  لاہور میں مریم نواز کی عوامی رابطہ مہم پر ایسا بیان جاری ...
فیاض الحسن چوہان نے  لاہور میں مریم نواز کی عوامی رابطہ مہم پر ایسا بیان جاری کردیا کہ نون لیگی کارکن غصے سے لال پیلے ہو جائیں

  

لاہور 7 دسمبر(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نےکہاہے کہ  لاہور جلسے کی ممکنہ ناکامی نے بیگم صفدر اعوان کا سکھ چین برباد کر دیا ہے،ایک منتخب وزیراعظم کو تابعدار خان کا نام دینا عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے،بیگم صفدر اعوان فرسٹریشن میں پی ٹی آئی سے اپنے اندرونی بغض و عناد کا اظہار کر رہی ہیں،بیگم صفدر اعوان سن لیں، نواز شریف عدلیہ، ریاست، احتسابی اداروں اور جمہوری نظام کا ناخلف اور نافرمان ہے۔

 لاہور میں بیگم صفدر اعوان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئےفیاض الحسن چوہان نے کہا بیگم صفدر اعوان فرسٹریشن میں پی ٹی آئی سے اپنے اندرونی بغض و عناد کا اظہار کر رہی ہیں،اقتدار میں رہتے ہوئے اور اقتدار سے باہر بھی نواز شریف نے خود کو ملک و قوم اور عوام کا دشمن ثابت کیا ، یہ ہمیشہ خود کا فائدہ پہلے پہلے اور عوام کا فائدہ بعد میں سوچتے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ ایک آئینی، قانونی اور عوام کی منتخب حکومت کے خلاف سازش آئین اور ملک سے غداری ہے، یورپین یونین سمیت تمام بین الاقوامی تنظیموں اور مبصرین نے 2018 الیکشنز کو شفاف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جلسے کی ممکنہ ناکامی نے بیگم صفدر اعوان کا سکھ چین برباد کر دیا ہے اور آل شریف اپنی خاندانی کرپشن بچانے کے چکر میں عوام کی جانوں کو داو پر لگا رہی ہے، شریف خاندان ہمیشہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے دوسروں کو قربانی کا بکرا بناتا ہے، جیسے کہ یہ اپنے رشتہ دار چھوڑ کر دیگر اسمبلی ممبران سے استعفے مانگ رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ استعفوں کا یہ عمل بیگم صفدر اعوان اینڈ کمپنی سے شروع ہوتا تو شاید ان کے موقف کو تقویت ملتی،لندن  میں بیٹھے مفرور نواز شریف اپوزیشن جماعتوں کو جیل بھرو تحریک چلانے کے مشورے دیتے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ حمزہ شہباز پہلے ہی بیگم صفدر اعوان کو ان کے تباہ کن بیانیے سے استعفے کے لیے خدا کا واسطہ دے چکے ہیں۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -